ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

ملتان(کرائم رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی ۔

جس میں عام عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن آفیسرز کو سائلین کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔ دفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نے سرکل آفیسر خانیوال محمد ساجد کے ساتھ کھلی کچہری منعقد کی جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی داد رسی کی گئی وہاڑی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں