چکن مہنگے داموں فروخت برداشت نہیں کرینگے ، محمد علی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ خانیوال پولٹری کے بڑھتے نرخ کنٹرول کیلئے کیلئے حرکت میں آگئی ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کو اجلاس میں مرغی کے گوشت کی ڈیمانڈ سپلائی،روانہ مقرر کئے جانے والے نرخ کے تعین کے میکانزم بارے بھی آگاہ کیا گیا۔اے ڈی سی جی اعتزاز انجم،لائیوسٹاک افسران اور پولٹری ایسوسی ایشن نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کیطرف سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے حوالہ سے واضح احکامات ہیں مقررہ نرخ سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائینگے -انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری ایک جرم ہے خلاف ورزی پر قانون شکنوں کو جیل بھی بھجوایا جاسکتا ہے ۔