دکاندار کی شٹر بند کرکے بچی سے مبینہ زیادتی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )دکاندار کی شٹر بند کرکے 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، چیخ و پکار پر فرار ہوگیا۔
تاہم مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیل کے مطابقموضع سدھاری کے رہائشی محنت کش یونس جاڑا کی 7 سالہ بیٹی س قریبی دکان سے سودا سلف لینے گئی تو دکاندار شعیب جاڑا نے دکان کا شٹر بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا جسے بعد ازاں اہل علاقہ نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا ۔والد کی پولیس کو درخواست پر مزید کارروائی جاری ہے ۔