دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں شہری جاں بحق

دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں شہری جاں بحق

عبدالحکیم ،باگڑسرگانہ(نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)دوران گشت ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل گرمی سے جاں بحق ۔

جبکہ ٹریفک حادثے میں رمضان بٹ جاں بحق ۔ تفصیل کے مطابق 54 سالہ پولیس کانسٹیبل مطلوب حسین تھانہ عبدالحکیم میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا دوران گشت شدید گرمی کے باعث اچانک طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی نواحی علاقہ یارو والا کا رہائشی تھا۔ جبکہ پیرووال میں ٹریفک حادثہ میں مجاہد آباد عبدالحکیم کا رہائشی نوجوان رمضان عرف لالہ بٹ جاں بحق ہو گیا ۔متوفی شہید صحافی محمد سعید بٹ کا برادر نسبتی جبکہ ایڈوکیٹ سعد بٹ کا ماموں تھا جس کی نماز جنازہ گزشتہ شام 8 بجے ریلوے گراؤنڈ میں ادا کیا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں