مضر صحت شوارمے کی فروخت جاری،شہری بیمار

مضر صحت شوارمے کی  فروخت جاری،شہری بیمار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )مضر صحت شوارمے کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا’شہری امراض کا شکار۔

 تفصیل کے مطابق شہر بھر میں مضر صحت شوارمے کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا شہری امراض کا شکار ہونے لگے مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے والا مافیا بھی شہر میں متحرک ہے محکمہ صحت کے افسران واہلکاروں نے چپ سادھ لی ذرائع کے مطابق شہر میں شوارمے کی تیاری کے دوران آگ پر تیار کئے جانے والے مواد سے اس قدر بدبو پھیلتی ہے کہ قریب سے گزرنے والے راہگیر بھی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں