5منشیات فروش گرفتار، چرس ،شراب ،چالو بھٹی برآمد

5منشیات فروش گرفتار، چرس ،شراب ،چالو بھٹی برآمد

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر )تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، 5 ملزمان گرفتار ، چرس اور شراب کی بھاری مقدار برآمد ۔

، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی ہدایات پر تھانہ صدر پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 12 کلو چرس اور 75 لیٹر شراب معہ چالوبھٹی برآمد کرلی ، منشیات فروشوں کو دوران ناکہ بندی چک نمبر 112 پندرہ ایل اور چک نمبر 133 سولہ ایل سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ منشیات فروش منیر اوڈھ جبکہ شراب فروش جاوید، اعجاز، خورشید اور صابر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں