گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون،7میٹر منقطع

گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون،7میٹر منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر ایکشن۔

، سات میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور اسکا میٹر لگا ہوا تھا، اسکا میٹر منقطع کرکے مزید کارروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، تین صارفین کے میٹر انڈیکس گلاس ٹیمپر پائے گئے جنہیں منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، تین صارف کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکیج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا اس لئے یو ایف جی کنٹرول کرنے کی خاطر ان کے میٹر منقطع کر دیئے گئے ، اس کے علاوہ ایک سے زیادہ گھروں گیس میں استعمال کی وجہ پانچ گھروں کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ یو ایف جی کنٹرول ہمارا مین مقصد ہے اور اسکے لئے مختلف علاقوں کو چیک کیا جارہا ہے جہاں یو جی جی نقصان زیادہ ہے ، ٹارگٹڈ آپریشنز سے خاطر خواہ کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں