تعلیمی بورڈز کی خودمختاری ختم کرنے کیخلاف احتجاج،ہڑتال کا اعلان

تعلیمی بورڈز کی خودمختاری ختم کرنے کیخلاف احتجاج،ہڑتال کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں اصلاحات اور جدت کے نام پر بورڈز کی خود مختاری ختم کرنے کے خلاف احتجاج۔

 ،ہڑتال کااعلان ۔تفصیل کے مطابق ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدرت تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد منعقد ہوا جس میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدہ داران ، ملتان بورڈ کے تمام ایمپلائز اورافسروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت پنجاب نے اگر پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی خود مختاری کو ختم اور بورڈ آف گورنرز کو تحلیل ، چیئرمین بورڈز کی اسامیوں کو ختم اوربورڈ ملازمین کی مراعات کو بند کیاتو پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین راست اقدام اٹھائیں گے ۔انہوں نے واضح کیا ہے حکومت پنجاب نے مزمل محمود ماہر تعلیم کی قیادت میں ایک ٹاسک فورس قائم کی اس ٹاسک فورس کے اغراض و مقاصد میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے موجودہ امتحانی طریق کار اور طلبہ کی قابلیت کی جانچ پڑتال ، موجودہ امتحانی نظام کا آغا خان بورڈ ، کیمبرج ، دوسرے صوبوں میں رائج امتحانی نظام کا پنجاب کے امتحانی نظام سے موازنہ کرنا ،اس میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کرنا اور اس کی بہتری کے لیے تجاویز دینا شامل تھا، یہ ٹاسک فورس بیس دن سے مختلف متعلقہ اور غیر متعلقہ افرادے ملاقاتیں کر رہی ہے ، ٹاسک فورس نے پنجاب ایجو کیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں انکشاف ہواکہ یہ کہ حکومت پنجاب اصطلاحات اور جدت کے نام پر موجودہ تعلیمی بورڈز کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا چاہتی ہے اور ایک صوبائی بورڈ کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے ،حکومت پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے فنڈز ، پراپرٹی اور انتظامی معاملات اپنے کنٹرول میں لانا چاہتی ہے اور بورڈز کی خود مختاری کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں