5800سکول این جی اوز کے حوالے کرنیکی تیاری

5800سکول این جی اوز کے حوالے کرنیکی تیاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز کا 58سوسکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ، تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلے مرحلے میں 58سو سرکاری سکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ، پنجاب پبلک سکول ری آرگنائز پروگرام کے تحت کل 13ہزار سکولوں کو پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کیا جانا ہے ری آرگنائز پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے موصول ہونیوالی درخواستوں کی سکروٹنی بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔سنگل ٹیچر اور ایک سو سے کم تعداد والے سکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔سکولوں کو اگست کے پہلے ہفتے پرائیویٹ این جی اوزکے حوالے کیے جانے کا امکان ہے ۔ری آرگنائز پروگرام کے تحت متعلقہ سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔تربیتی ورکشاپ کا اہتمام قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے ماتحت کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں