میپکو کے زیر اہتمام ہاکی سیریز اہم اقدام،جباراحمد

میپکو کے زیر اہتمام ہاکی  سیریز اہم اقدام،جباراحمد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر ملتان جباراحمد نے کہا ہے کہ میپکوسپورٹس ایسوسی ایشن کی میزبانی میں منعقدہاکی سیریز کھیلوں میں دلچسپی لینے کی جانب اہم قدم ہے ۔

 بجلی کی سب سے بڑی تقسیم کار کمپنی نے پہلی بار سب سے بڑا ہاکی کا ایونٹ بھی منعقد کیاہے اور عالمی معیار کے حامل آسٹروٹروف ہاکی سٹیڈیم میں شائقین کو ایک اچھا ایونٹ دیکھنے کا موقع ملاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی میپکو گولڈ ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں ٹیموں سے تعارف کروانے کے موقع پر کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں