اشتہاری فرارکرانے کے الزام میں 4افراد پر مقدمات

اشتہاری فرارکرانے کے الزام  میں 4افراد پر مقدمات

ملتان( کرائم رپورٹر ) اشتہاری سمیت مقدمات میں نامزد ملزموں کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

بدھلہ سنت پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم شوکت حسین کی گرفتاری کے لئے پل ٹرپئی پر چھاپہ مارا جہاں ملزم کے ساتھی کامران نے اشتہاری کو فرار کروانے میں مدد فراہم کی دریں اثنا بی زیڈ پولیس نے مقدمات میں نامزد ملزم محمد اسلام ، محمد الیاس ،کامران کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے گئے ۔جنہیں ساتھیوں نے فرار کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں