خودساختہ مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا،آصف شاہ

خودساختہ مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا،آصف شاہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کو اب بھاری جرمانے اور۔

 ساتھ گرفتاریاں ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائی رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ منڈیوں سے پھل،سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں۔سبزی منڈی ہر نیلامی میں افسر موجود رہیں۔منڈی اور ہول سیل شاپس سے ریڑھی بان اور پرچون فروش تک نرخ پر نظر رکھنا ہوگی۔ جائزہ اجلاس میں سپلائی چین اور اشیاء خوردو نوش کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے ضلع بھر میں سپلائی چین میکنزم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی اشیاء خورد و نوش تک پہنچ کو یقینی بنانا ہوگا۔عوام پر مہنگائی کا بے جا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکنزم درست کرنے سے ہی مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول ممکن ہوگا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے سسٹم کو بہتر بنانے سے اخراجات میں مزید کمی ہوگی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے مجسٹریٹ کی سرزنش کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں