میپکو :پونے 4کروڑ وصول،94بجلی چور پکڑے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
ایک روز میں مزید 94افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔92 بجلی چوروں مقدمات کے اندراج کے لئے بھجوائی گئی درخواستوں میں سے 51 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر79 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ میپکو سکندر آباد سب ڈویژن شجاع آباد کی ٹیم نے 2 افراد کو مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ کمیر سب ڈویژن عارف والا کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا۔ چک 120/9 ایل میں 3 افراد بڑے پیمانے پر ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔3اگست ملتان سرکل میں 14صارفین کو860000روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور13 مقدمات درج ہوئے ۔ ڈی جی خان سرکل میں4 بجلی چوروں کو310000روپے جرمانہ عائد اور4 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں11صارفین کو 600000 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، بہاولپور سرکل میں22صارفین کو 2000000روپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں12صارفین کو 2590000 وپے جرمانہ عائد کیا گیا۔