بجلی چوری کرتے 123صارفین گرفت میں آگئے
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور۔
نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 123افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ 123بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 76مقدمات کا اندراج ہوا ۔ بجلی چوری میں پکڑے جانے والے افراد کو 63 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،10 لاکھ روپے موقع پر وصول کئے گئے ۔ شجاع آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے بس،وین اڈے پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔ بس اڈے پر ڈائریکٹ تار سے بھاری لوڈ چلایا جا رہا تھا، میپکو ٹیم نے تار اتار کر قبضہ میں لے لیں۔ بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دیدی۔8اگست 2024ء کو ملتان سرکل میں 15 صارفین کو880000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور14 مقدمات درج ہوئے ۔ ڈی جی خان سرکل میں8 بجلی چوروں کو 410000روپے جرمانہ عائد اور8 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 13 صارفین کو520000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں26صارفین کو1310000روپے جرمانہ عائداور6ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں21 صارفین کو1470000وپے جرمانہ عائد اور21 مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں5صارفین کو 230000 روپے جرمانہ عائد اور5 مقدمات درج ، مظفرگڑھ سرکل میں 16 صارفین کو 470000روپے جرمانہ عائد اور7 مقدمات درج ،بہاولنگر سرکل میں9صارفین کو 540000 روپے جرمانہ عائداور9ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں10صارفین کو470000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔