عوام دوست سیل کائونٹرز سے شہری فائدہ اٹھا رہے :کمشنر
ملتان(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قائم عوام دوست سیل کائونٹرز کو عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔
پنجاب میں ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سب سے پہلے اور بیک وقت عوام دوست سیل کائونٹرز قائم کئے گئے جو ایک منفرد اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے عوام دوست سیل کائونٹرز کے دورہ کے موقع پر کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو بھی ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ مڈل مین کے کردار کے خاتمے کیلئے کسان کو ڈائریکٹ منڈیوں تک رسائی فراہم کی گئی،عوام دوست سیل کائونٹر پر سبزیاں ہول سیل سے بھی کم ریٹس پر دستیاب ہیں۔شہریوں کو سستی،معیاری سبزیوں کی فراہمی کیلئے آکشن ریٹس پر عوام دوست سیل کائونٹرز پر سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں۔ کمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔