آرپی او کی ارشد ندیم کے گھر آمد، کامیابی پر مبارکباد
ملتان (کرائم رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ڈسٹرکٹ خانیوال ( میانچنوں) آ مد ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل کھاڑک بھی ہمراہ تھے ۔ اولمپکس چیمپئن ندیم ارشد کے چک نمبر 101 گئے ان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ، پھولوں کے ہار پہنائے اور ارشد ندیم کی تصویر کا پورٹریٹ بھی گفٹ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نہ صرف ہمارا بلکہ پوری قوم کا ہیرو ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔