پولیس لائنز میں سی پی او کمپلیکس ،خدمت مرکز کا افتتاح

پولیس لائنز میں سی پی او کمپلیکس ،خدمت مرکز کا افتتاح

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس لائنز ملتان میں سی پی او کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے ہمراہ سی پی او کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلیشمنٹ شعیب خرم جانباز اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈائریکٹر آئی بی شیخ افضل، ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف اس دوران موجود تھے ۔اس موقع پر پولیس خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا، جہاں شہریوں کو مختلف خدمات جیسے کہ ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کا بھی افتتاح کیا گیا تاکہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مزید آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات سے آراستہ یہ کمپلیکس پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پولیس کے دفاتر کا اصل مقصد شہریوں کی سہولت اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ایسے اقدامات شہریوں کے ساتھ پولیس کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں