بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم چوبیس گھنٹے سے پہلے گرفتار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈی پی او سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر تھانہ تھانہ دائرہ دین پناہ نے بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم چوبیس گھنٹے سے قبل گرفتار کرلیا۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ دائرہ دین پناہ محمد زبیر کی فوری اوربروقت کاروائی،کمسن 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت انسان کے خلاف ڈی پی او کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر 24 گھنٹوں کے اندر ملزم خلیل کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم خلیل نے چھوٹی بچی کو اسوقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب اسکے والدین تل کی فصل کاٹنے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے اور بچی گھر میں اکیلی کھیل رہی تھی۔