وہاڑی:اسیران دھرنا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں اسیران دھرنا اسلام آباد منصور اسلم دوگل ضلعی صدر جے آئی کسان بورڈ وہاڑی،زاہد جاوید،محمد طفیل، انجینئر احمد صابر،چوہدری عبدالمتین۔۔۔
محمد دانش و دیگر جماعت اسلامی کے کارکنان کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسیران کا ضلعی دفتر آمد پر پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمودسید جاوید حسین شاہ ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی،ملک مقصود اطہر اعوان، جنرل سیکرٹری زنیر ساجد ہنجرا،عبدالخالق شاکر،پیر افضل ہاشمی،چوہدری طارق رفیق،حاجی طفیل وڑائچ،سنئیر ایڈووکیٹ میاں جہانزیب یوسف،راو فرمان کوثر،چوہدری ساجد،رضا محمد قادری،راو عمر نفیس،حافظ محمد لقمان،حافظ محمد شفیق، چوہدری عدیل،حاجی ریاض میلسی،یاسر وحید بھی موجود تھے ظہرانے سے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عوام پر حکومت کی جانب سے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں پر یہ قدم اٹھایا ہے عوام کو چاہئیے کہ حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دیں جبکہ تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا جماعت اسلامی پچھے نہیں ہٹے گی آخر میں پاکستان کی سلامتی اور فلسطین کے شہداء کے لیے دعا بھی کروائی گئی ۔