شہر کی دنیا:-تاجروں کاسیوریج لائن کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تاجروں کاسیوریج لائن کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تاجروں کاسیوریج لائن کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کے علاقہ بوہڑ گیٹ الیکٹرک مارکیٹ کے تاجروں نے کئی ماہ سے سیوریج لائن کی خرابی کی وجہ سے دکانوں کے سامنے کھڑے گندے پانی کی وجہ سے کاروبار متاثر ہونے پر واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کی قیادت تاجر رہنما حاجی محمد عارف نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں خالد حسین،محمد عامر،محمد عرفات، ابوبکر، رضوان، خرم،سہیل ،ارشد گجر، محسن، فاروق، نعیم، وسیم،سعید ، زیشان، یونس علی ،مصبب فاروق،طیب،شیخ قمر و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر ٹائر جلا کر ایک گھنٹے تک روڈ بلاک کیے رکھا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما حاجی محمد عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے مین سیوریج لائن ڈیڈ ہونے کی وجہ سے گٹر لائنوں کے کھڑے گندے پانی کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور تعفن پھیلنے کی وجہ سے کئی تاجر اور مکین بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں گٹر لائنوں کے کھڑے گندے پانی کی وجہ سے تاجروں کی دکانیں بھی گرنے کا خدشہ لا حق ہو گیا ہے ،واسا انتظامیہ کو اس سلسلے میں بارہا شکایت کی لیکن واسا حکام سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہے ہیں ۔انہوں نے کمشنر ملتان ریجن،کمشنر ملتان،ڈائریکٹر واسا ملتان سے مطالبہ کیا کہ تین روز کے اندر اندر مین ڈیڈ سیوریج لائن تبدیل کی جائے اور انہیں سڑکوں پر انے پر مجبور نہ کیا جائے اگر سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہوا تو تاجر برادری واسا ہیڈ آفس شمس آباد کا گھیراو کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں