ضلع وہاڑی کے 313 اساتذہ کی اگلے عہدوں پر ترقی

ضلع وہاڑی کے 313 اساتذہ  کی اگلے عہدوں پر ترقی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ضلع کے 313 اساتذہ کی اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی اراکین قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ اور سید ساجد سلیم مہدی،ایم پی اے و چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی محکمہ ایجو کیشن پنجاب ملک نوشیر لنگڑیال۔۔۔

 ایم پی اے محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں اور ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ترقی پانے والے اساتذہ کو آرڈر دئیے ۔اس حوالے سے ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں تقریب منعقد ہوئی جس سے اراکین اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ،سید ساجد سلیم مہدی،محمد یوسف کسیلیہ، ملک نوشیر لنگڑیال اورڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کی ترقی و فلاح پر یقین رکھتی ہے ، قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ ،ترقی پانے والے اساتذہ مزید محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیم و تربیت کریں۔ سی ای او ایجو کیشن محمد سعید نے بتایا کہ ترقی پانے والے 313اساتذہ میں سے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی(آرٹس) 58 مرد اساتذہ،پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی عربی کے 5مرد اساتذہ،پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی سائنس کے 35مرد اساتذ ہ،پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی(آرٹس) 48 خواتین اساتذہ،ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی (آرٹس) کے 101مرد اساتذہ، ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی سائنس کے 15مر د اساتذہ،ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی (آرٹس) کی 36خواتین اساتذہ،ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی سائنس کی 15خواتین اساتذہ شامل ہیں ۔تقریب میں ڈی او سیکنڈری شازیہ انور، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق،ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ مہر اسلم سنپال، امیدوار صوبائی اسمبلی خالق نواز اور دیگر افسر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں