پلمبرکا نوجوان بیٹا 6روز سے لاپتہ، اغواء کا شبہ

پلمبرکا نوجوان بیٹا 6روز  سے لاپتہ، اغواء کا شبہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پلمبرکا نوجوان بیٹا،پٹرول پمپ کاسیلزمین 6روز سے لاپتہ، اغوائکا شبہ ،پولیس نے والد کی مدعیت میں اغوائکا مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ایف کے رہائشی پلمبر محمد ناصر انصاری جس کا 20 سالہ بیٹا محمد اذان جو مقامی پٹرول پمپ پر سیلزمین تھا، 16 اگست کی شام اپنے دوستوں کے ہمراہ مہر ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی جا رہے تھا کہ بکھر کے قریب اس کا موبائل فون بند ہو گیا جو تاحال بند ہے ،6روزتلاش کے بعد متاثرہ والد تھانہ سٹی جا پہنچا ۔پولیس نے نامعلوم کے خلاف اغوائکا مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں