ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ کی مسجد میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
خان گڑھ (سٹی رپورٹر) ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ مرزا صدیق کا خان گڑھ میں کھلی کچہری کا انعقادتفصیل کے ۔
مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ مرزا صدیق نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد اشرفیہ میں ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ رائے مرید حسین و دیگر افسروں کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسروں کو احکامات بھی دیئے شہریوں نے شاہجمال چوک پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا و دیگر مسائل بھی پیش کیے ۔