مشائخ عظام اتحاد کونسل کی استقبال ربیع الاول ریلی
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ماہ مقدس ربیع الاول کی آمد پر گزشتہ روز مشائخ عظام اتحاد کونسل کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے ۔
سلسلہ میں فقیدالمثال ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں خصوصی شرکت پاک پتن شریف سے گدی نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے کی ۔تفصیل کے مطابق ربیع الاول کی آمد پر گزشتہ روز ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت گدی نشین دربار عالیہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ دیوان احمد مسعود چشتی نے کی جبکہ پیر عرفان الحق چشتی ،پیر نعیم اللہ کریمی ، سمیت دیگر علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی یہ ریلی مرکزی جامعہ مسجد چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف بازاروں میں ہوتی ہوئی جامعہ عنائتیہ پرانی سبزی منڈی میں اختتام پذیر ہوئی اس ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے ۔ریلی میں جگہ جگہ پھول نچھاور کیے گئے اور سیدی یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں میں نوجوانوں کے ہاتھوں میں سبز رنگ کے پرچم تھے فضا لبیک یا رسول اللہ کی صداؤں سے گونجتی رہی ریلی کے اختتام پر دیوان احمد مسعود چشتی نے دعا کرائی پیر عرفان الحق چشتی نے اس موقع پر کہا کہ ماہ مقدس ربیع الاول میں ریلی کے انعقاد کی طرح دیگر بابرکت محفل کا انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔