کوٹ ادو:شہید فوجی شیراز کی قبر پر گارڈآف آنر ، سلامی پیش

کوٹ ادو:شہید فوجی شیراز کی قبر پر گارڈآف آنر ، سلامی پیش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نواحی غلاقہ قصبہ گجرات میں6 ستمبر کے حوالے سے شہید فوجی شیراز کی قبر پر گارڈآف آنر کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔

 ،کرنل عماد نے شہید فوجی شیراز کی قبر پر پھولوں کا گل دستہ پیش کیا اور شہیدکی مغفرت کیلئے دعا کروائی گئی ،6 ستمبر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرنل عماد نے کہا کہ شہید ہمارے ہیں ہم انکو ہمیشہ یاد رکھیں گے انکی قربانیوں سے ہی ملک کی حفاظت ممکن ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں 06 ستمبر کا دن خاص اہمیت کا حامل ہے ۔یہ دن 1965ئکی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی یاد تازہ کرتا ہے ۔یہ دن قوم کے ناقابلِ تسخیر عزم اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں