انٹر میڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے دوسرے سالانہ امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 18دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ پیپر 10ا کتوبر سے شروع ہوں گے ۔ رزلٹ پیپرز کے ختم ہونے کے 2 ماہ میں آئے گا امیدوار اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور آن لائن اپلائی کریں ۔