8ستمبر کو بحریہ نے مہارت کی داستان رقم کی ،ارشد اقبال

8ستمبر کو بحریہ نے مہارت کی داستان رقم کی ،ارشد اقبال

ملتان (لیڈی رپورٹر )سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں بری اور فضائی افواج کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے بھی دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے سر انجام دیا اور بہادری و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے 8ستمبر کا دن پاک بحریہ نے اپنے نام کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن دواڑکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے ۔طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز‘غازی نے اپنے نام کی لاج رکھی اور تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔معرکہدوارکامیں پاک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیئے ۔جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والے بحریہ کے عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں