بی زیڈیو ،انتظامی نااہلی،کیمپس کی سکیورٹی دائو پر

بی زیڈیو ،انتظامی نااہلی،کیمپس کی سکیورٹی دائو پر

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریایونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی، کیمپس کی سکیورٹی دائو پر لگادی ، چاردیواری پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اتارلئے گئے ،تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی غلط پالیسی نے ہزاروں طلبا کی زندگی خطرے میں ڈال دی ۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر کیمپس کو کسی بھی دہشت گردی سے بچانے کے لئے چار دیوار ی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی کیمرے لگائے گئے اور سکیورٹی ٹاور بنائے گئے تھے ۔ٹاور تو اب ویران پڑے ہیں مگر اب رہی سہی کسر انتظامیہ نے چار دیواری پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کرپوری کردی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے اور ان کا نیٹ ورک ایچ ای سی نے لگایا تھا جس کی رقم اقساط میں اداکی جارہی ہے اب بھی ہرماہ ایچ ای سی کو اس مد میں ادائیگی کی جاتی ہے مگر ان کیمروں کو چالو رکھنے کے بجائے ان کو اتار لیاگیا ہے اور کیمپس میں ہونے والی چوریوں کوروکنے کے لئے کالونیوں میں لگانے کافیصلہ کیا گیا جس پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب یہ کیمرے گھر کی چھت پر لگائے جارہے ہیں جس سے گھروں کی پرائیویسی ختم ہوجائے گی اگر انتظامیہ نے یہ کیمرے لگانے ہیں تو گلی کی نکڑ پر لگائے جائیں مگر یہ مخصوص گھروں پر لگائے جارہے ہیں جس سے دوسرے گھروں کے اندرونی حصے بھی دیکھے جاسکتے ہیں اس طرح گھروں کی پرائیویسی سکیورٹی گارڈز کے اختیار میں ہوگی کیمروں کی تنصیب پر اساتذہ نے اے ایس اے کے عہدیداروں کو بھی احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں