بزم الفت رسولؐ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی
ملتان (کرائم رپورٹر) بزم الفت رسول ﷺ کے زیر اہتمام نویں سالانہ الفت رسول ﷺ ریلی جو ختم نبوت کی نسبت سے تحفظ ناموس رسالت ریلی قرار پائی کا آغاز مسجد الجنت سے ہوا۔
ریلی محمدی چوک،نون چوک، گلشن مارکیٹ سے ہوتی ہوئی رحیم چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔بزم الفت رسولﷺ کے جنرل سیکرٹری شرافت علی قریشی نے تمام مہمانوں کی پذیرائی کرتے ہوئے ہار پہنائے ریلی کی قیادت بزم الفت رسول ﷺ کے صدر ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ اور میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی۔ مختلف مقامات پر الفت رسولﷺ ریلی کے شرکائکا استقبال کیا گیا پھول پہنائے گئے۔