نجی سکولوں کی کونسلز غیر فعال،کارروائی کا فیصلہ

نجی سکولوں کی کونسلز غیر فعال،کارروائی کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) پرائیویٹ سکولوں میں کونسلز غیرفعال ،سربراہوں کے خلاف کاررائی کافیصلہ ۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولز میں سکول کونسلز غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

جس پر کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے ۔تمام سی ای اوز کو ایسے اداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، سکولوں سے سکولز نونسلز کے قیام اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ مانگ لیا، تمام سکولوں کو15 ستمبر تک سکول کونسل کا ریکاڑڈ جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سکول کونسلز کے ریکارڈ کیساتھ پرائیویٹ سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق احکامات کی سنگین خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکولوں کو 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکول کونسل اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ مہیا نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں