بی ایس پی رقوم میں کٹوتی پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )خواتین سے رقوم کٹوتی کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شیخ حسنین کی۔
جانب سے استغاثہ کے بعد پولیس تھانہ صدر نے عدیل اور زاہد نامی ڈیوائس آپریٹرز کے خلاف خواتین سے رقوم کی کٹوتی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔ ان کے قبضے میں دس سے زائد خواتین کے شناختی کارڈ برآمد کئے ،ملزم فرار ہوگئے ۔