چھب کلاں تا جنڈیالی بنگلہ روڈ کی تعمیرشروع نہ ہوسکی
چھب کلاں( نامہ نگار)چھب کلاں تا جنڈیالی بنگلہ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔
،روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، تعمیر و مرمت کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان بھی کیا گیا لیکن ابھی تک کام شروع نہ ہو سکا۔ روڈ کے دونوں اطراف گہرے گڑھے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگی ہیں، بارشوں کا پانی اکثر جگہوں پر کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے روڈ ٹوٹ جاتا ہے ، روڈ پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، کاروباری حضرات نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور سخت پریشان ہیں،موجودہ حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کے باوجود روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا گیا، گہرے گڑھوں کی وجہ سے متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں جس میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔ علاقہ مکین چودھری حبیب نواز، چودھری محمد افتخار ، رحمت علی ، کاشف بھٹی خالد محمود ، محمد بوٹا ودیگر نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام جلد شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔