بلوچستان دہشتگردی ،ورثامیں 10،10لاکھ کے چیک تقسیم
بورے والا(سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا)حکومت نے بلوچستان سانحہ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لیے۔
مالی امداد کے چیک جاری کر دئیے اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد سیاسی شخصیات سابق ایم این ایز چودھری فقیر احمد آرائیں ، نذیر احمد آرائیں اور سابق ایم پی اے خالد محمود ڈوگر کے ہمراہ لورالائی موسیٰ خیل میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے قدیر اسلم سکنہ 146 ای بی اور شہباز بھٹی سکنہ مجاہد کالونی بورے والا کے گھر گئے اور مقتولین کے ورثاء کو 10،10 لاکھ کے امدادی چیک دئیے ۔ انہوں نے مرحومین کے ورثاء کو چیک کیش کروانے کا طریقہ کار بھی بتایا اور کسی پریشانی کی صورت میں اپنی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔