جے یو آئی سٹی وہاڑی کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی سٹی وہاڑی کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ،مولانا مصعب بن عبید امیر اور ۔
مولانا احتشام الحق جنرل سیکرٹری سٹی وہاڑی ہونگے ،جے یوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل تحصیل وہاڑی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک عامر شہزاد سے موصولہ جماعتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ضلعی دفتر جمعیت کالج ٹاؤن میں امیر تحصیل قاری قربان قاسمی کی زیر صدارت اجلاس میں تنظیمی امور زیر بحث آنے کے بعد تحصیل بھر تنظیم نو کے فیصلے کیے گئے سٹی وہاڑی کیلئے باہمی مشاورت سے مولانا مصعب بن عبید کو امیر شہر اور مولانا احتشام الحق کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل وہاڑی کے جنرل سیکرٹری حاجی دین محمد ،مولانا مسعود احمد خان ،قاری محمد عثمان ،مولانا رضوان منظور ، مولانا کلیم احمد شبیر ،مولانا مصطفیٰ اشرف ،مفتی حارث ،مولانا اسداللہ شاہ ودیگر اراکین مجلس عمومی جمعیت موجود تھے نومنتخب امیر مولانا مصعب بن عبید اور جنرل سیکرٹری شہر وہاڑی مولانا احتشام الحق نے اپنے اوپر شرکاء کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء شریعت اور آئین سے متصادم فیصلوں کو وطنِ عزیز میں کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔