معمولی رنجش پردو افراد کا ساتھیوں سے ملکر طالبعلم پر تشدد
کوٹ ادو(نامہ نگار)معمولی رنجش پردو افراد کا ساتھیوں سے ملکر انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم پر تشدد ۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ ٹبہ غیر مستقل غربی کا رہائشی محمد نعیم نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا میں انٹرمیڈیٹ کا طالبعلم ہوں ،دائرہ دین پناہ سے گھر واپس جا رہا تھا کہ چھجڑا والا بند کے نزدیک محمد الیاس ،محمد عزیز اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے مجھے زبردستی روک لیا ،گالم گلوچ دینے لگے ،منع کرنے پر طیش میں آگے اور مجھ پر تشدد کرنا شروع کردیا، شور سن کر محمد عابد اورغلام اکبر موقع پر آگئے ،دوران تشدد میرا موبائل اور نقدی سات ہزار روپے جیب سے گر گئی جسے ملزم اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ وجہ عناد یہ تھی کہ میری ان کے ساتھ معمولی تو تکارہوئی تھی ۔ پولیس نے محمد نعیم کی رپورٹ پر تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔