بیوی کے سرمیں درد کا بہانہ بنا کر لڑکی سے زیادتی
کوٹ ادو(نامہ نگار)ملزم نے بیوی کے سر میں درد کا بہانہ بنا ک لڑکی کو گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ ایم ایل 147 کا رہائشی محمد ریاض نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میری اٹھارہ سالہ ہمشیرہ گھر سے باہر دکان پر سودا سلف لینے جا رہی تھی کہ ایم ایل 147 کا رہائشی محمد آصف راستے میں کھڑا تھا کہا کہ میری بیوی کے سر میں درد ہے اس کے سر میں تیل ڈال دو ،میری ہمشیرہ اس کے گھر گئی تو اس نے زبردستی زیادتی شروع کردی،شور کرنے پر محمد رمضان اور محمد نوید آگئے ،جنہیں آتا دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے محمد ریاض کی رپورٹ پر محمد آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔