بھتہ خوروں کاانکار پر آڑھتی پر قینچی سے حملہ ،لہو لہا ن کردیا

بھتہ خوروں کاانکار پر آڑھتی  پر قینچی سے حملہ ،لہو لہا ن کردیا

کوٹ ادو(نامہ نگار)بھتہ خوروں کا انکار پر آڑھتی پر قینچی سے حملہ ،لہولہان کردیا۔تفصیل کے مطابق سبزی منڈی میں بھتہ خوروں نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔

 ،لوڈر رکشہ ڈرائیوروں سے لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے ، انجمن آڑھتیان کے جنرل سیکرٹری چودھری عبدالوحید کو شکایت کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوتے ،سبزی منڈی کے گیٹ پر ثناء اللہ پٹھان نے غیر قانونی طور پر بیرئیر لگا کر بھتہ وصولی کے لئے ہرکارے بٹھا رکھے ہیں ۔،آڑھتی محمد حسنین چانڈیہ نے فروٹ کمیشن ایجنٹ کے نام سے آڑھت بنا رکھی ہے ،آم سے لوڈ رکشے گیٹ پر پہنچے تو بھتہ طلب کیا ،انکار پر ثواب شیر نامی ہرکارے نے آڑھتی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قینچی کا وار کرکے لہولہان کردیا ۔ تھانہ صدر پولیس نے راشد، ثناء اللہ پٹھان، ثواب شیر پٹھان، محمد رضوان، 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں