سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانا ضروری، ذیشان گورمانی

 سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانا ضروری، ذیشان گورمانی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ ہمیں زندگی کے ۔

ہر شعبے میں سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانے کی اشد ضرورت ہے ،حضور اکرم ؐکے میلاد کی خوشی منانااہل ایمان کاشیوہ ہے ،اللہ تعالی نے اپنا محبوب عطا کرکے ہم پراحسان عظیم کیا ہے ،اس پر ہم ذات باری تعالیٰ کا جتنا بھی شکراداکریں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نبی آخر الزمانؐ کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو کو ڈھالیں اور درود و سلام کے نذار نے پیش کرنا اپنامعمول بنالیں تاکہ ہمارا شماربھی عاشقان مصطفی میں ہو،ہمیں دنیاوآخرت میں کامیابی کیلئے نبی کریم ؐکے نقش قدم پر چلتا ہوگا، نوجوان نسل کو آخری پیغمبر نبی الزماںؐ کی تعلیمات سے روشناش کرانے کیلئے تمام مکاتب فکرکو کردار ادا کرناچاہئے۔ تا کہ دنیا و آخرت سنور سکے ،یہ ہم پراللہ تعالی کا خاص کرم و فرض ہے کہ ہمیں اپنے پیارے آقا کریم ؐکی یاد میں محافل سجانے کا ایک اور موقع ماہ ربیع الاول کی صورت میں ملا ہے جس سے ہمیں بھر پور استفادہ کرتے ہوئے روحانی اور وجدانی محافل کااہتمام کرنے کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنا چاہیے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں