تمام طبقات انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کریں:مہر خلیل

تمام طبقات انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کریں:مہر خلیل

میلسی (نامہ نگار ) میلسی میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر مہر خلیل احمد پڑھیار نے کہا ہے کہ میلسی کے تمام طبقات شہر کی تعمیر و ترقی کے۔

 لیے اپنے اپنے اختلافات بھلا کر انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کریں۔تاکہ ہم شہر کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی کے صدر سید عزیز اللہ شاہ طاہر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میلسی شہر میں تجاوزات ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے انجمن تاجران اور شہریوں کی مشاورت سے ہم ریلوے اراضی پر ایک متبادل بازار بنا کر تمام ریڑھی بانوں، سبزی فروٹ اور گوشت کے ٹھیلے والوں کو شفٹ کر کے اس مسئلے سے شہریوں کو نجات دلانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں جلد ہی وہ ڈی ایس ریلوے ملتان سے ملاقات کر کے مذکورہ اراضی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے صحافی بھائی میلسی شہر کے تمام مسائل سے اگاہ کریں اور ان کا حل بھی بتائیں تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر میلسی شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں