ڈینگی ٹیم کا مختلف مقامات پر لاروا کی ممکنہ افزائش کا جائزہ

ڈینگی ٹیم کا مختلف مقامات پر  لاروا کی ممکنہ افزائش کا جائزہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)انسداد ڈینگی مہم نو کمپرومائز پالیسی کے ساتھ جاری رہی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان محمد سیف کی زیر نگرانی ڈاکٹر عطا الرحمٰن خان اور۔

 ڈینگی فیلڈ سٹاف نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اورلاروا کی ممکنہ افزائش کا جائزہ لیا،ہاٹ سپاٹ کی مختلف کیٹیگریزکی خصوصی نگرانی اور سویپنگ ایکٹیویٹی بھی کی گئی ۔اس دوران مختلف ورکشاپس ٹائر شاپس سمیت میرج ہالز و دیگر مقامات کا خصوصی طور پر جائزہ لے کر انسداد ڈینگی اقدامات اٹھائے گئے ،تمام ہاٹ سپاٹ علاقوں میں وسیع پیمانے پر لاروا کشی کی گئی۔ ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ملتان کے 500 سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں