نئے قوانین مسلط ہونے سے ملازمین پریشان :خالد جاوید

نئے قوانین مسلط ہونے سے ملازمین پریشان :خالد جاوید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مرکزی صدر ایپکا پاکستان و چیئر مین اگیگا پنجاب سے محمد طیب بھٹی کی قیادت میں ایپکاوفد نے ملاقات کی۔

 جس میں ملازمین کے حقوق دلانے بارے گفتگو کی مرکزی صدر ایپکا پاکستان و چیئر مین اگیگا پنجاب خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ملازمین دشمن اقدامات کررہی ہے جس طرح لیو ان کیشمنٹ کا ظالمانہ نوٹیفکیشن کیا گیا اور 17اے قانون کا ختم کر دیا گیا جو کہ ملازمین کے بچوں کا بنیادی حق تھا اس کے علاوہ پنیشن اصلاحات کے نام پر ملازمین پر نئے نئے قوانین مسلط کئے جا رہے ہیں جس سے ملازمین شدید پریشان ہیں کیونکہ حکومت کی یہ پالیساں ملازمین کا معاشی استحصال کر رہی ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملازمین دشمن اقدامات ختم کرے بصورت دیگر ایپکا ملازمین کے حقوق کیلئے بھر پور احتجاج کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں