کسی گرانفروش سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی:محمد علی

کسی گرانفروش سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی:محمد علی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ناجائز منافع خوروں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ مہنگے داموں اشیا بیچنے والے قومی مجرم ہیں کسی گرانفروش سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی۔

 پرائس مجسٹریٹس معائنے تیز کریں ۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس میں اے ڈی سی آر عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی-محمد علی بخاری کو اس موقع پر بتایا گیاکہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 20 دکاندار گرفتار کرکے 2 کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا269 دکانداروں کو 7 لاکھ 24 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا-مجسٹریٹس کی جانب سے 3285 دکانو ں کا معائنہ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں