دوکوٹہ ،ڈاکٹر و عملہ کی مبینہ غفلت ، 12 سالہ بچہ جاں بحق

دوکوٹہ ،ڈاکٹر و عملہ کی مبینہ غفلت ، 12 سالہ بچہ جاں بحق

دوکوٹہ (نامہ نگار)دوکوٹہ ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ورثاء مشتعل ڈاکٹر کے خلاف احتجاج۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا تاہم ایس ایچ او اشرف ظہور کی موجودگی میں ورثاء نے کارروائی سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر خضر جوئیہ کو اللہ تعالی کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ملک دوکوٹہ کی بستی جوئیاں والا کے رہائشی اقبال حسین جوئیہ کے پوتے اور امتیاز خان جوئیہ کے 12 سالہ بیٹے علی امتیاز کو بیمار ہونے پر مقامی ڈاکٹر خضر جوئیہ کے کلینک پر لایا گیا جہاں پر دوران علاج 12 سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی اور بچے کے ورثاء اس موقع پر مشتعل ہو گئے جن سے ڈاکٹر کو بچا کر دوسرے ہسپتال میں بند کر دیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی دوکوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکٹر کو تحویل میں لے کر مترو حوالات میں بند کر دیا ،بعد ازاں ایس ایچ او بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ورثاء کے پاس جا کر اظہار افسوس کیا جہاں پر ورثاء نے ڈاکٹر خضر جوئیہ کو اللہ تعالی کی رضا کے لیے معاف کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں