بی آئی ایس اقساط میں بدنظمی کٹوتی پر ریٹیلر کے خلاف مقدمہ

بی آئی ایس اقساط میں بدنظمی  کٹوتی پر ریٹیلر کے خلاف مقدمہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )بی آئی ایس پی اقساط میں بدنظمی ،کٹوتی کرنیوالے ریٹیلر کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد عباس سرائی نے۔

 مقدمہ درج کرادیا۔تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد عباس سرائی جو بطور کمپلینٹ آفیسر گورنمنٹ ہائی سکول دائرہ دین پناہ موجود تھے کہ حاجراں بی بی نے بتایا کہ ڈیوائس آپریٹر جمشید اقبال گاڈی نے انگوٹھے لگوا کر 9500 واپس کئے ہیں، گورنمنٹ کامرس کالج میں ضمیر حسین خواتین کو پیسے نکلوا کر دینے کی مد میں 500 فی کس وصول کررہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں