پولیس موبائل خدمت وین نہ آنے پر شہریوں کو مشکلات

پولیس موبائل خدمت وین نہ آنے پر شہریوں کو مشکلات

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر)پولیس موبائل خدمت مرکز کی وین کئی ہفتوں سے عبدالحکیم نہ آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔

 تفصیل کے مطابق پولیس موبائل خدمت وین جو ہفتہ وار شیڈول کے مطابق ہر منگل کو عبدالحکیم آتی تھی جس سے شہریوں کو نئے لائسنس کے لئے لرنر بنانے ، لائسنس کی تجدید کرانے ،پولیس ویریفکیشن سرٹیفیکیٹ ودیگر متعلقہ سروسز کی سہولت اپنے شہر میں ہی دستیاب ہوتی تھی ،اب جبکہ خدمت مرکز وین گزشتہ تقریبا 7/8 ہفتوں سے عبدالحکیم نہ آرہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سروسز لینے کے لئے 50 کلومیٹر کا سفر کرکے خانیوال جانا پڑتا ہے ۔تاجر برادری ودیگر شہریوں نے اسماعیل کھاڑک ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی ٹریفک سے عبدالحکیم کیلئے پولیس موبائل خدمت مرکز وین کا ہفتہ وار شیڈول دوبارہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں