غیرقانونی پٹرول ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

غیرقانونی پٹرول ایجنسی کے  مالک کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )غیرقانونی پٹرول ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری نے۔

 پتل روڈ پر اپنی ٹیم کے ہمراہ عاقب پٹرول ایجنسی کو چیک کیا جو پٹرولیم مصنوعات کی سٹوریج اورفروختگی کا غیر قانونی کاروبار کرتے ہوئے پایا گیا،جس کے پاس کسی مجاز اتھارٹی یااوگرا کا اجازت نامہ موجود نہ تھا۔ پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ایجنسی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں