بند بوسن ،قائم آباد میں بارشوں سے گڑھے پڑ گئے ،پانی جمع

بند بوسن ،قائم آباد میں بارشوں سے گڑھے پڑ گئے ،پانی جمع

بند بوسن (نامہ نگار ) قائم آباد میں مون سون بارشوں کے باعث گہرے گڑھے پڑ گئے ، پانی جمع ہونے سے شہریوں کے مکانات گرنے کا خدشہ۔

 ، اہل علاقہ کا احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے گڑھے کی بھرائی کرانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے قائم آباد میں واقع بستی میں مون سون بارشوں کے باعث پانی جمع ہونے سے گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں جس وجہ سے مکینوں کے مکانات اور دیواریں گرنے کا شدید خدشہ پیدا ہے ۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے گھروں کے قریب گڑھوں کی فوری بھرائی کرائی جائے ،کئی مقامی بااثر لوگ گہرے گڑھوں کی بھرائی میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں  ان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں