44لاکھ ادھار لیکر جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

44لاکھ ادھار لیکر جعلی  چیک دینے پر مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )پولیس نے 44لاکھ روپے ادھار لیکر جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ محمود کوٹ کا رہائشی قمر زمان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ رانا جاوید محمود چھ ماہ قبل میرے پاس آیا اور کاروبار کے لیے 44 لاکھ روپے مانگے اور کہا کہ اراضی فروخت کر کے واپس کر دوں گا ،محمد سلیم اور عزیز الرحمن کی موجودگی میں رقم دے دی ،اس نے رقم لے کر چیک دے دیا جو مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں