8افراد نے خنجر مار کر لڑکے کو زخمی کردیا، حالت تشویشناک

8افراد نے خنجر مار کر لڑکے  کو زخمی کردیا، حالت تشویشناک

لودھراں (سٹی رپورٹر )8افراد نے خنجر مار کر لڑکے کو زخمی کردیا، حالت تشویشناک، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق لودھراں شہر کے رہائشی عمران رضا نے پولیس کو بیان دیا کہ 22 ستمبر کی رات نو بجے رانا فہد، رانا عمر، رانا عثمان اور 5 نامعلوم مسلح افراد نے میرے بھتیجے محمد ضیغم کو ماڈل بازار لودھراں کے ساتھ گلی میں روکا اور اس پر خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کردیا، ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں پہنچایاحالت تشویشناک ہونے ھ پر جہاں سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں