ایم ڈی واسا کا مختلف علاقوں کادورہ عوامی شکایات کے ازالے کی ہدایت

ایم ڈی واسا کا مختلف علاقوں کادورہ  عوامی شکایات کے ازالے کی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی طرف سے نکاسی آب کی شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری گزشتہ روز انہوں نے سیوریج نارتھ ڈویژن کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ کر کے موقع کا معائنہ کیا۔

 انہوں نے پیر خورشید کالونی، گلگشت کہکشاں سٹریٹ ،مال آف ملتان سے ملحقہ علاقے سمیت مختلف مقامات کا دورہ کر کے شکایات کا جائزہ لیا اور شکایات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔ انہوں نے مال آف ملتان سے ملحقہ گلی میں سیوریج شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے جنگی بنیادوں پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کر کے فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں